43 سال کی عمر پانے والی تاریخ کی سب سے معمر ترین سنہری مچھلی

Published On 12 August,2023 11:41 pm

نارتھ یارکشائر: (ویب ڈیسک) ٹش نامی گولڈ فش دستیاب شدہ تاریخ کی سب سے عمر رسیدہ مچھلی قرار دیا گیا ہے جس کی موت 43 برس کی عمر میں ہوئی۔

ایک عام گولڈ فش کی اوسط عمر دس سے پندرہ سال ہوتی ہے لیکن اب تک کی سب سے پرانی گولڈ فش کا موجودہ گنیز ریکارڈ ٹش نامی ایک نر گولڈ فش نے قائم کیا جو خوشی قسمتی سے 43 سال تک زندگی کے مزے لوٹتی رہی، یہ مچھلی اس قدر عمر رسیدہ ہوچکی تھی کہ اس کی سنہری جلد جس کی وجہ سے اسے گولڈ فش کا نام دیا گیا تھا وہ چاندی میں تبدیل ہوگئی تھی۔

نارتھ یارکشائر برطانیہ میں ہلڈا ہینڈ اور اس کا بیٹا پیٹر اس مچھلی کی دیکھ بال کرتے رہے، پیٹر جب 7 برس کا تھا تو اس نے ٹش کو ایک میلے میں بطور انعام جیتا تھا، یہ واقعہ 1956ء کا تھا، پیٹر زندگی کی مصروفیات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہوا تو اس کی ماں نے ٹش کی دیکھ بھال جاری رکھی۔

یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ سنہری مچھلیاں ایک دہائی سے زیادہ زندہ نہیں رہتیں تاہم خلاف معمول ٹِش نے 43 برس کی عمر پا کر سب کو حیران کر دیا، ٹش کی موت کے 24 سال بعد بھی اس کا ریکارڈ کوئی دوسری گولڈ فش نہیں توڑ پائی۔