برطانیہ: (ویب ڈیسک) لندن سے جرمنی جانے والی فلائٹ پر سوار برطانوی خاتون نے دوران سفر پیش کئے جانے والے مونگ پھلی کے تمام پیکٹس خرید لئے تاکہ کیبن کریو اسے دوسرے مسافروں میں تقسیم نہ کر سکیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ خاتون مونگ پھلی سے الرجی کے مرض میں مبتلا ہے۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیہا ولیمز نامی خاتون کے مطابق وہ یورو ونگز کی لندن سے ڈوسلڈروف (جرمنی) جانے والی فلائٹ پر سفر کر رہی تھیں، اس دوران جب کیبن کریو مسافروں میں اسنیکس بانٹنے کی تیاری کرنے لگے تو اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو آگاہ کیا کہ وہ الرجی کی مریضہ ہے لہٰذا مسافروں میں مونگ پھلی تقسیم نہ کرسکیں۔
اہم اس کا دعویٰ ہے کہ کیبن کریو نے اس کی صحت کے مسائل پر توجہ دینے یا ہمدردی کرنے کے بجائے ایسا کرنے سے انکار کر دیا، جس پر اسے مجبورًا مونگ پھلی کے تمام پیکٹس خریدنا پڑے تاکہ مسافر اسے استعمال کر کے اس کی زندگی خطرے میں نہ ڈال سکیں، اس نے مونگ پھلی کے 48 پیکٹس 184 ڈالرز ادا کر کے خرید لئے۔
یاد رہے کہ یہ رقم اس کے اس فضائی سفر کے ٹکٹ سے تین گنا زیادہ تھی، تاہم اب وہ چاہتی ہے کہ اسے یہ رقم واپس کی جائے۔