کچن کے سنک سے موٹے چوہے کے گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو وائرل

Published On 19 August,2023 09:15 am

لاہور: (ویب ڈیسک) کچن کے سنک سے موٹے چوہے کے گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چوہے کو سنک کے ذریعے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اینیملز ڈوئنگ تھنگز  نامی اکاؤنٹ سے جانوروں سے متعلق ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں، چوہے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا کہ  اس کو ہائی کہہ دیں ۔

 

ویڈیو کلپ میں ایک شخص خالی سنک کے پاس کام کر رہا ہے، اچانک سنک کے بیچ موجود فلٹر میں جنبش ہوتی ہے اور اس میں سے ایک چوہا باہر نکلتا ہے۔

یہ ویڈیو 7 روز قبل شیئر کی گئی تھی جسے اب تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد دفعہ دیکھا جا چکا ہے۔