شادی کی عکسبندی کے دوران ویڈیوگرافر کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

Published On 20 August,2023 10:03 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈانس کے شوقین افراد میوزک اور ڈھول بجنے پر خود کو قابو میں نہیں رکھ پاتے، ایسا ہی کچھ ایک شادی کے دوران ویڈیوگرافر کے ساتھ ہوا، جو اپنا کام کرنے کیساتھ ساتھ ڈانس بھی کرنے لگا۔

شادی میں ڈانس کی ویڈیوز اس ڈیجیٹل زمانے میں آسانی سے وائرل ہو جاتی ہیں، لیکن اب ایسے شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو خود ڈانس کی عکسبندی کرتے ہوئے ڈانس کرنے لگ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل اس ویڈیو میں ویڈیوگرافر کو انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ امور انجام دیتے ہوئے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس شخص نے اپنے ایک ہاتھ میں کیمرے کو نہ صرف تھاما ہوا ہے بلکہ اس کا توازن بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔