نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں طلبہ نے پاسنگ مارکس کیلئے کاپیوں کے ساتھ نوٹ منسلک کر دیئے۔
بھارت کے ایک پولیس افسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصویر شیئر کی جو امتحان دینے والے طلبہ کی طرف سے جوابی کاپیوں میں چھپائے گئے نوٹوں کی ہے۔
پولیس افسر ارن بوتھرا نے کہا کہ یہ تصویر ایک ٹیچر نے بھیجی ہے، یہ نوٹ طلبہ نے امتحانی کاپی میں چھپائے ہوئے تھے اور طلبہ یہ درخواست کر رہے تھے کہ انہیں بورڈ امتحان میں پاس کر دیا جائے۔
Pic sent by a teacher. These notes were kept inside answer sheets of a board exam by students with request to give them passing marks.
— Arun Bothra (@arunbothra) August 21, 2023
Tells a lot about our students, teachers and the entire educational system. pic.twitter.com/eV76KMAI4a
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہمارے طلبہ، اساتذہ اور پورے تعلیمی نظام کو بیان کر رہا ہے، اس پوسٹ پر کئی اساتذہ نے کمنٹس میں بتایا کہ یہ سلسلہ پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہے۔