میکڈونلڈ کے بعد برگر کنگ نے بھی مینیو سے ٹماٹر نکال دیئے

Published On 21 August,2023 01:21 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں میکڈونلڈ کے بعد برگر کنگ نے بھی اپنے مینیو میں سے ٹماٹروں کو ملک میں مہنگائی کی وجہ سے خارج کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے مہینے بھارت میں میک ڈونلڈز نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں اس کے بہت سے ریستوران مہنگائی اور ٹماٹروں کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے اپنے برگر سے ٹماٹروں کو عارضی طور پر ہٹا رہے ہیں۔

اب برگر کنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اپنے مینیو میں ٹماٹر شامل کرنے سے قاصر ہیں۔

اپنی ویب سائٹ پر سوالات کے سیکشن میں برگر کنگ نے صارفین کو یقین دلایا کہ ٹماٹر جلد ہی واپس آجائیں گے لیکن فی الحال یہ شارٹیج ٹماٹر کی غیر معیاری فصل اور سپلائی کی وجہ سے ہے۔

واضح رہے کہ برگر کنگ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کے مرکزی بینک نے ملک میں بعض کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی کے مدنظر رواں مالی سال کے افراط زر میں 5.1 فیصد سے 5.4 فیصد کی پیشن گوئی کی تھی۔