لاہور: (ویب ڈیسک) ایک فیشن برانڈ نے اپنے صارفین کے لئے کی بورڈ کو ہی جیکٹ پر نصب کر ڈالا۔
ہوا کچھ یوں کہ فیشن کمپنی نے ایک جیکٹ ڈیزائن کی ہے جس پر اس نے کی بورڈ کے بٹنز کی طرح کے پف بنا دیئے۔
تھری ڈی سٹائل میں نظر آنے والی اس جیکٹ پر کی بورڈ کے 54 بٹنز بنے ہوئے ہیں اور تمام ہی ایک دوسرے سے علیحدہ ہیں۔
اس جیکٹ کو بنانے کیلئے پانی سے بچانے والے نائیلون کا استعمال کیا گیا ہے، اس کے تمام کی بورڈ بٹنز ہی جیبیں ہیں جبکہ اس میں کمر کیلئے ایڈجسٹمنٹ بھی موجود ہے۔
اس جیکٹ کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی قیمت 623 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 89 روپے سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔