سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں قدرت کا حیرت انگیز واقعہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں جڑواں بہنوں نے ایک ہی دن ایک ہی مقام پر بچوں کو جنم دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کے نام گیلیان گوگس اور نیکول پیٹریکوکاس ہیں اور دونوں بچپن سے ہی گہری جُڑواں رہی ہیں حتیٰ کہ ایک ہی وقت میں حاملہ بھی ہوئیں۔
گیلیان نے 22 اگست کو دوپہر 1.20 بجے اپنے بیٹے کو جنم دیا اور صرف پانچ گھنٹے بعد ہی ان کے بھانجے یعنی نیکول کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
گیلیان نے بتایا کہ کچھ بھی ہو ایک ہی وقت کیلئے اس طرح کی منصوبہ بندی نہیں ہو سکتی، ہم دونوں بہنوں نے زندگی میں جو بھی کچھ کیا ہمیشہ ایک ساتھ کیا ہے لہٰذا یہ واقعہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔
علاوہ ازیں دونوں بچوں کی پیدائش بھی ایک ہی ڈاکٹر جوزف سگروئی نے کی، ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ کوئی عام بات نہیں ہے، جڑواں بہنوں کیلئے بھی ایک ہی وقت یا ایک ہی دن جنم دینا عام بات نہیں ہے۔
ڈاکٹر نے مزید بتایا ہے کہ دونوں بچوں کا وزن بھی 3.5 کلو گرام تھا، یہ شیر خوار کزنز سے زیادہ حیاتیاتی بھائیوں کی طرح ہیں۔