نیویارک: (ویب ڈیسک) کیمرون ہینگ نامی 18 سالہ امریکی نوجوان نے 469 اعشاریہ 5 فٹ کی بلندی سے پھینکی گئی گیند کیچ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیمرون ہینگ نے یہ عالمی ریکارڈ سب سے زیادہ بلندی سے آنے والی ٹینس گیند کا کیچ کرکے بنایا، گیند کو فضا میں ڈرون کی مدد سے لے جایا گیا تھا۔
اس حوالے سے نوجوان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے میں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر دو سال تک پریکٹس کی، میرا دوست جولیان ایک ڈرون آپریٹر ہے جس نے اس مشن میں میرا ساتھ دیا۔
کیمرون ہینگ نے بتایا کہ پہلے سال کوشش کی پہلے سے قائم ورلڈ کپ ریکارڈ کے قریب تک پہنچنے کا بھی موقع نہ ملا، تاہم دوسرے سال پریکٹس کے دوران اندازہ ہوگیا تھا کہ میں ریکارڈ توڑ سکتا ہوں۔
نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ کیچ پکڑتے نقصان کا اندیشہ تھا تاہم یہ سوچ کر رسک لیا کہ یہ نقصان گینیز ورلڈ ریکارڈ کے سامنے کچھ بھی نہیں ہوگا۔