نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شوہر بیوی کے اچھا کھانا نہ بنانے پر اس قدر طیش میں آیا کہ وہ طلاق کی درخواست لے کر عدالت پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شوہر نے بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی اسے سب رشتے داروں کے سامنے بےعزت بھی کرتی ہے اور لڑائی جھگڑا کرکے وہ علیحدہ بھی رہ رہی ہے جب کہ ایک بار بیوی نے اس پر تھوکا بھی تھا لیکن بعد میں اس نے معافی مانگ لی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوی نے شوہر کے تمام تر الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور کہا کہ اس کا شوہر اس کے حقوق نہیں دیتا اور اس کا مذاق اڑاتا ہے ،شوہر ذہنی بیمار بھی ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوائی بھی نہیں کھاتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب یہ کیس عدالت میں گیا تو جج نے دوران سماعت کہا کہ کسی کو اچھا کھانا نہ بنانے کی وجہ سے طلاق نہیں دی جاسکتی جس کے بعد عدالت نے طلاق کی درخواست کو خارج کردیا۔