میلبرن: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی شخص کی دیو قامت کینگرو سے لڑائی اور اپنے پالتو کتے کو بچانے کی حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی مولونی نامی شخص صبح اپنے گھر سے دریا کے کنارے چہل قدمی کرنے کیلئے نکلا تو اس دوران اسے احساس ہوا کہ اس کا ایک پالتو کتا ’اکیتاس‘ موجود نہیں ہے، تلاش کے بعد اس نے عجیب منظر دیکھا۔
مکی نے دیکھا کہ دریا میں نہانے کیلئے موجود ایک کینگرو اور اس کا پالتو کتا ایک دوسرے سے الجھے ہوئے ہیں، اس دوران دیو قامت کینگرو کتے کو ڈبونے کی کوشش کر رہا ہے اور کتا اس کے آگے بے بس ہے۔
Man Fights Kangaroo That was Trying to Drown his Dog:
— Brian Krassenstein (@krassenstein) October 15, 2023
This guy filmed himself in an Australian river trying to get a 7-foot Kangaroo to get off of his dog, which was having trouble breathing.
As the guy heads into the water you can hear him say " “I’m going to punch you… pic.twitter.com/8pEHnBBvfB
انھوں نے بتایا کہ جب پہلی بار دریا کی طرف دیکھا تو مجھے ایک بلند قامت کینگرو نظر آیا جو مجھے گھور رہا تھا اور اس کے ہاتھ پانی کے اندر تھے، کچھ سیکنڈ بعد اس کے ہاتھ باہر آئے تو اس میں کتے کا سر تھا جسے وہ ڈبونے کی کوشش کر رہا تھا۔
مکی نے میڈیا کو بتایا کہ شور مچا کر کینگرو کو بھگانے کی کوشش کی مگر اسے بالکل اثر نہ ہوا، مکس مارشل آرٹس کے ٹیچر مکی مولونی نے کینگرو کے مقابلے کا فیصلہ کیا اور پانی میں جا کر کینگرو سے اپنے کتے کو چھڑانے کی کوشش کی۔
جواب میں کینگرو نے بھی اپنے ہاتھوں سے ان پر حملہ کیا لیکن وہ کسی طرح کتے کو پانی سے نکالنے میں کامیاب ہوئے جس کی ویڈیو بھی انھوں نے خود ہی بنائی ہے۔