بھارت: بھکاری نے ’سکے‘ دے کر آئی فون 15 خرید لیا، ویڈیو وائرل

Published On 17 October,2023 10:50 am

جودھ پور: (ویب ڈیسک) بھارت میں بھکاری نے سکے دے کر آئی فون 15 خرید لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں مہنگے آئی فونز کو اکثر اسٹیٹس سمبل کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور عام لوگ فون خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

حال ہی میں ’ایکسپیریمنٹ کنگ‘ کے نام سے ایک انسٹاگرام چینل نے سماجی تجربہ کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اگر کوئی بھکاری آئی فون خریدنے کیلئے آتا ہے تو دکاندار کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔

ویڈیو میں بھکاری کا روپ دھارے ایک شخص کو آئی فون 15 خریدنے کیلئے سکوں سے بھری بوری کے ساتھ جودھ پور میں موبائل شاپ کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کچھ موبائل سٹورز نے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی بظاہر اس کے پھٹے ہوئے کپڑوں کی وجہ سے بہت سے سکوں کو بطور ادائیگی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

 

آخر کار ایک دکاندار نے اس کے منفرد ادائیگی کے موڈ کو قبول کرنے پر اتفاق کیا اس کے بعد وہ شخص بوری کو فرش پر خالی کرتے اور اسے دکاندار اور عملے کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

بعدازاں ویڈیو میں دکاندار سکے گنتے ہوئے دکھایا گیا ہے، بھکاری پھر آئی فون پرو میکس لیتا ہے اس کا جائزہ لیتا ہے اور اس کے ساتھ پوز کرتا ہے، وہ دکان کے مالک کے ساتھ ایک تصویر بھی بنواتا ہے۔

شیئر کئے جانے کے بعد سے ویڈیو کو 34 ملین سے ویوز اور کئی لائکس اور تبصرے مل چکے ہیں، اگرچہ کچھ صارفین نے اس تجربے کو پسند کیا اور موبائل سٹور کے ملازمین کے دل دہلا دینے والے ردعمل کی تعریف کی۔

ایک صارف نے کہا، ”یہ سکرپٹڈ ہے، آج کوئی بھی بھکاری اس جیسا نظر نہیں آتا‘‘۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’ایک دل لگی اور فکر انگیز تجربہ، ہاہاہا‘‘۔ تیسرے نے کہا، ’’یہ تجربہ واقعی بہت اچھا ہے، میرے دوست۔‘‘