اتر پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں خاتون رکشہ ڈرائیور نے پولیس افسر کی چپل سے پٹائی کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد میں اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون سے کہا کہ وہ اپنا ای- رکشہ دوسری جگہ لے جائے کیونکہ اس سے ٹریفک جام ہو رہا تھا۔
پولیس اہلکار کے کہنے پر خاتون طیش میں آگئی اور اس نے اسے چپل سے مارنا شروع کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک وائرلیس سیٹ کو سڑک پر پھینک کر اسے بھی نقصان پہنچایا۔
उत्तर प्रदेश गाजियाबाद के NH9 कनवानी पुस्ता रोड पर ट्रैफिक पुलिस कर्मी दरोगा से ई रिक्शा चालक महिला भिड़ी आपस में जोरदार मारपीट की गई जिसमें हाथ चप्पल जूते सब चले pic.twitter.com/17CouYyVTN
— Mαɳιʂԋ Kυɱαɾ αԃʋσƈαƚҽ (@Manishkumarttp) October 11, 2023
ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک رامانند کشواہ کے مطابق متھیلیش نے گالم گلوچ کی، چپل کا استعمال کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔
رامانند کشواہ نے کہا کہ ٹریفک ایس آئی سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل کمار نے جارحانہ انداز میں جواب دینے سے گریز کیا جبکہ عورت کی حرکتوں کے نتیجے میں اس نے سنگھ کو دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گیا اور اس کی کمر پر چوٹیں آئیں۔
پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے اس کا بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ رکشہ بھی ضبط کر لیا ہے۔