ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے بچے کی آنت سے 28 کیڑے نکال لئے

Published On 13 October,2023 08:28 am

میرٹھ: (ویب ڈیسک) بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک بچے کی آنت سے 28 بڑے کیڑے نکال لئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع لالا لجپت رائے میڈیکل کالج میں ایک 5 سالہ لڑکے کی بڑی آنت سے کامیاب آپریشن کے بعد بڑے کیڑے نکال لئے گئے۔

بچہ کچھ دنوں سے پیٹ میں درد، الٹی اور پیٹ پھولنے کی تکلیف میں مبتلا تھا، معائنہ کرنے پر علم ہوا کہ بچے کی آنتوں میں رکاوٹ ہے، جس کا سبب کیڑے تھے، سرجن نے بچے کے والدین کو آپریشن کا مشورہ دیا۔

رپورٹس کے مطابق سرجن نے اپنی ٹیم کی مدد سے کامیاب آپریشن کر کے آنت سے تمام کیڑے نکال لئے، آپریشن کے بعد مریض پہلے سے بہتر حالت میں ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مٹی کھانے یا سبزیوں میں لگی گندگی پیٹ میں جانے کے باعث اس طرح کے کیڑے پیدا ہوتے ہیں۔