باصلاحیت ننھی بچی کی پزل حل کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 12 October,2023 09:04 am

لاہور: (ویب ڈیسک) باصلاحیت ننھی بچی کی پزل حل کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا کے مشہور سائنسدان اور نوبل انعام یافتہ البرٹ آئن اسٹائن کی طرح اتنی چھوٹی سی عمر میں یہ بچی بھی کافی ذہانت کی حامل ہے اور اس ’آئن اسٹائن بے بی‘ کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹی سی بچی کس قدر مہارت اور کامیابی کے ساتھ ایک پزل کو حل کر رہی ہے، جس میں مقرر کردہ سلاٹوں میں رنگین سرکلر بلاکس رکھنا ہوتے ہیں۔

ننھی بچی بغیر کسی پریشانی کے نہایت اطمینان سے تمام ایک جیسے رنگوں کو مختلف سلاٹوں رکھتی ہے۔

اس ویڈیو کو سابقہ ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ پر فیگن نامی صارف نے ’آئن اسٹائن بے بی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس پر لوگ دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں۔

ایک خاتون نے لکھا کہ ’یہ تو سب سے پیاری بچی ہے‘، ایک شخص نے لکھا کہ ’ہوشیار بچہ! ایک کمنٹ کرنے والے نے لکھا کہ ’بہت مزہ آیا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’مسائل حل کرنے کی مہارت بچوں کو زیادہ تخلیقی بناتی ہیں‘، ایک صارف نے لکھا کہ ’دماغ کا کھیل، بہت مضبوط بچہ ہے‘۔