کینیڈا: کار پارکنگ ایریا ملکی تاریخ کے مہنگے ترین داموں میں فروخت

Published On 05 October,2023 08:38 am

ویسلر: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں کار پارکنگ ایریا ملکی تاریخ کے مہنگے ترین داموں میں فروخت کر دیا گیا۔

کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر ویسلر میں ایک کار پارکنگ کی جگہ ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں بیچی گئی ہے جس نے مہنگی ترین کار پارکنگ کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

ایک کونڈو بلڈنگ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ نمبر 45 فروخت کیلئے پیش کی گئی، جس کے متعدد خریدار سامنے آئے اور بالآخر ایک ہفتہ میں اسے ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں خرید لیا گیا۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں جہاں گھروں کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں وہیں صرف ایک کار پارکنگ کی ریکارڈ قیمت میں فروخت حیران کُن ہے۔