پیرس: (ویب ڈیسک) طوطے کی بولنے کی صلاحیت نے اسے 3 سال بعد اپنے مالک سے دوبارہ ملوا دیا۔
فرانس میں ایک مغربی افریقا کی نسل کا طوطا تین سال قبل چوری ہوگیا تھا جو اپنے مالک کو دوبارہ مل گیا، گزشتہ ہفتے ایک دکاندار نے اسے بیچنے کی کوشش کی۔
ٹائمز آف لندن کی رپورٹ کے مطابق جب پولیس والوں نے پرندے کا معائنہ کیا تو اس نے ’جاکو، جاکو، جاکو‘ کہنا شروع کردیا، فرانس میں روایتی طور پر طوطے کو ’جاکو‘ کہتے ہیں جیسے انگلینڈ میں ’پولی‘۔
اس دوران پولیس اہلکار کو یاد آیا کہ اس کے ایک دوست کا سرمئی رنگ کا افریقی طوطا 2020 میں لاپتہ ہوگیا تھا، اس افسر نے سب کو بتایا ہوا تھا کہ اگر میرا طوطا کسی کو بھی ملا تو وہ اپنا نام بتائے گا۔
پولیس کے معائنہ کے دوران طوطے کے فر فر بولنے پر اصل مالک تک پہنچا دیا گیا، جیسے ہی وہ اپنے مالک سے ملا اس نے فوراً اپنا نام بتایا۔