کیو: (ویب ڈیسک) مظبوط دانتوں کے حامل یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر 2 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
یہ کارنامہ یوکرین کے 34 سالہ ڈمیٹرو ہرونسکی نے انجام دیا ہے، ہرونسکی نے پہلے ریکارڈ کیلئے دانتوں سے 6 گاڑیاں ڈرائیوروں سمیت کھینچیں جن کا کل وزن 7603 کلو تھا۔
کھینچی جانے والی گاڑیاں نیوٹرل تھیں لیکن ان کی سیدھ برقرار رکھنے کیلئے ڈرائیورز کو سٹیئرنگ وہیل پر بٹھایا گیا۔
دوسرے ریکارڈ کیلئے ڈمیٹرو ہرونسکی نے دانتوں سے گاڑی کھینچ کر کم وقت میں 30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی اور 15.63 سیکنڈ میں 1040 کلو وزنی ٹیکسی مطلوبہ فاصلے تک کھینچی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈمیٹرو نے سال 2022ء میں 32 ہزار 499 کلو وزنی ٹرین کھینچ کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔