نیو جرسی: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے اپنی گاڑی جان بوجھ کر ایک گھر اور مقامی میونسپل پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں گھسا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا جہاں وارن کاؤنٹی پراسیکیوٹر کے دفتر نے نیوز ریلیز میں بتایا کہ 34 سالہ جان ہارگریوز نے لبرٹی ٹاؤن شپ پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور ایک گھر کی حدود میں گاڑی جان بوجھ کر گھسا دی جس سے کافی نقصان ہوا۔
تاہم پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں حادثوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کوئی زخمی بھی نہیں ہوا، ہارگریوز کی گاڑی ڈیپارٹمنٹ کے سکواڈ کے کمرے میں داخل ہوئی، شہری اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور اپنے ہاتھ ہوا میں اٹھا لئے اور افسران نے اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
یہ حادثہ ہارگریویس کے لبرٹی ٹاؤن شپ میں ایک گھر کے گیراج کے دروازے میں گاڑی کے زبردستی داخل ہونے کے چند منٹ بعد پیش آیا۔
سکیورٹی حکام نے بتایا کہ جان ہارگریوز کا اس حرکت سے مقصد گھر کے مالک کو ہراساں کرنا تھا اس کے بعد وہ لبرٹی پولیس سٹیشن میں چلا گیا چونکہ یہ گھر کے سب سے قریب تھا۔
ہارگریوز پر چوری، مجرمانہ شرارت اور دونوں حادثات میں ہتھیاروں کی گنتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، علاوہ ازیں شہری پر دہشت گردی، حملے اور پولیس سٹیشن کے نقصان کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔