خاتون نے ہائیکنگ کے دوران دلدل میں پھنسے بھیڑ کو بچا لیا

Published On 03 October,2023 08:59 am

ڈبلن: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ میں ایک خاتون نے ہائیکنگ کے دوران دلدل میں پھنسے بھیڑ کو بچا لیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مورن کی پہاڑیوں پر ہائیکنگ کے بعد جب دریا کی طرف اتر رہی تھی تو بھیڑ کی دھیمی سی آواز سنائی دی۔

 

انہوں نے کہا کہ آس پاس دیکھا تو ایک بھیڑ دلدل میں پھنسا ہوا تھا، میں نے جلدی سے بھیڑ کو باہر نکالا اور اسے دریا میں دھویا۔

لین نامی انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ بھیڑ کھڑا ہوا اور اس نے مجھے شکر گزاری کی نگاہوں سے دیکھا، اس لمحے کو میں کبھی نہیں بھول سکتی۔