گجرات: (ویب ڈیسک) گجرات میں شہریوں کو نیکیاں فروخت کرنیوالے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم ذوالفقار علی شہریوں کو پیسے کے بدلے نیکیوں کی رسید دیتا تھا،گلیانہ پولیس نے اپنی مدعیت میں بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 10 روپے کے عوض ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کے عوض ایک کروڑ نیکیاں، ایک ہزار کے عوض ایک ارب نیکیاں وار 10 ہزار کے عوض ایک کھرب نیکیاں فروخت کر رہا تھا۔
ملزم کے قبضے سے رسید بک اور 550 روپے برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے پنجاب ویگرینسی آرڈینینس 1958/9 کے تحت مقدمہ درج کیا۔