اتر پردیش: (ویب ڈیسک) آن لائن کلاس کے دوران ایک طالبعلم نے اپنے استاد کی چپل سے پٹائی کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں استاد فزکس ایپ کے ذریعے کلاس لے رہا تھا کہ اچانک ایک طالبعلم نے چپل سے حملہ کر دیا، ویڈیو میں استاد خود کو بچاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ طالب علم نے ٹیچر پر چپل سے حملہ کیوں کیا لیکن سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ فزکس ایپ کی بنیاد 2016 میں اتر پردیش کے ایک ماہر تعلیم الکھ پانڈے نے رکھی تھی جس کا مقصد طلباء کو امتحانات کی تیاری کروانا ہے، اس ایپ سے بھارت میں لاکھوں طالبعلم مستفید ہو رہے ہیں۔