دنیا کا سب سے بلند و بالا لکڑی کا ٹاور بنانے کی منصوبہ بندی

Published On 10 October,2023 08:34 am

پرتھ: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست پرتھ میں لکڑی کے بلند و بالا ہائبرڈ ٹاور کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

پرتھ کے میٹرو انر ساؤتھ جوائنٹ ڈویلپمنٹ اسسمنٹ پینل (جے ڈی اے پی) نے فلک بوس عمارت کیلئے گرینج ڈویلپمنٹ کی تجویز کی منظوری دیدی ہے، فی الحال عمارت کو C6 کا نام دیا گیا ہے۔

50 فلورز پر مشتمل اس عمارت میں 200 اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، یہ ٹاور لکڑی اور سٹیل کے ڈھانچے سے بنایا جائے گا، جو مغربی آسٹریلیا کی پہلی کاربن نیگیٹو رہائشی عمارت ہوگی۔

گرینج ڈویلپمنٹ کے مطابق C6 ٹاور کی تعمیر میں 600 درختوں سے حاصل کی جانے والی لکڑی استعمال ہوگی جبکہ عمارت کی تعمیر میں 45 فیصد لکڑی استعمال کی جائے گی۔

اس عمارت کو ماحول دوست بنایا جائے گا، چھت اور دیگر جگہوں پر ہریالی بھی اُگائی جائے گی۔