چنئی: (ویب ڈیسک) بھارتی شہر چنئی میں ہوئے ایک فیشن شو میں ماڈل زندہ مچھلیاں پہن کر ریمپ پر پہنچ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک ماڈل جل پری سے متاثر لباس پہنے ہوئی ہے جو سیپیوں سے بنا ہے اور اس کے سامنے کی جانب فش باؤل نما پلاسٹک کنٹینر منسلک ہے۔
اس پلاسٹک کنٹینر میں چھوٹی مچھلیوں اور پانی کو منتقل کیا گیا۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل ہاتھ میں مچھلیوں سے بھرا کنٹینر لے کر رن وے پر واک کر رہی ہیں۔
بہت سے صارفین نے زندہ جانوروں کو فیشن کے لوازمات کے طور پر استعمال کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہر چیز میں جانوروں کا استعمال بند کرو‘۔
مچھلیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ’آپ اتنی چھوٹی سی جگہ پر اتنی مچھلیاں نہیں رکھ سکتے، اس کے علاوہ انہیں مناسب آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔‘