سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے بغیر دیکھے 12.1 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
مختصر وقت میں ریوبک کیوب حل کرنے کا ریکارڈ بنانے والے نوجوان کا نام چارلی ایگنز ہے جس کی عمر 14 سال ہے، لڑکے نے آسٹریلین نیشنل گیمز 2023ء میں 0.68 سیکنڈ پہلے ریوبک کیوب حل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹامی چیری کے پاس تھا جس نے اسے جنوری 2023ء میں بنایا تھا، عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد چارلی کا کہنا تھا کہ ان کو یہ ریکارڈ بنانے کی توقع نہیں تھی۔
نوجوان نے مزید کہا کہ انہوں نے بغیر دیکھے ریوبک کیوبز کو حل کرنا 2020ء میں سیکھا اور اس کے بعد سے وہ اس کی سیکڑوں گھنٹوں کی مشق کر چکے ہیں۔