لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں 20 سال سے شادی کی منتظر خاتون نے اچھا مرد نہ ملنے پر خود سے ہی شادی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی شادی کیلئے خود ہی تقریب کا انعقاد کیا اور منگنی کیلئے انگوٹھی بھی خریدی جو انہوں نے خود کو پہنائی اور تقریب میں اپنے دوستوں کو بھی دعوت دی۔
کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی خاتون ولکنسن نے کہا کہ یہ میرے لئے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا، یہ تقریب باقاعدہ شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا۔
خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 10 ہزار پاؤنڈز کی رقم تقریب پر خرچ کی جو انہوں نے ہر ماہ بچا کر جمع کی تھی،خود سے شادی کے بارے میں سن کر میرے دوست حیران نہیں ہوئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب میں 40 افراد نے شرکت کی تھی جس میں سارہ ولکنسن کے خاندان کے افراد اور دوست شامل تھے۔