نیو یارک: (ویب ڈیسک) اگر آپ کی چھٹی حس تیز ہے تو یہ آپ کو بہت ساری مشکلات سے بچا سکتی ہے یا بہتر طریقے سے اس کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔
بیس بال پلیئر نے اپنی چھٹی حس کا استعمال کرتے ہوئے خاتون رپورٹر کی جانب تیزی سے آتی گیند کو لمحوں میں پکڑ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
خاتون رپورٹر بیس بال پلیئر کا انٹرویو لینے میں مصروف تھی کہ اسی دوران پریکٹس کرتے ہوئے بیس بال بیٹر نے پوری قوت کے ساتھ گیند کو ہٹ کیا جو کہ خاتون رپورٹر کی طرف آنے لگی مگر اس سے پہلے ہی کھلاڑی نے اسے کیچ کر لیا۔
Cool reflex! pic.twitter.com/yMlX88pYWx
— Figen (@TheFigen_) October 21, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیس بال پلیئر اچانک تیزی سے پیچھے مڑتا ہے اور گیند کو پکڑ لیتا ہے، اس طرح وہ خود کو اور رپورٹر کو زخمی ہونے سے بچا لیتا ہے۔
اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔