کینگروز کے جتھے کی گالف کورس پر دھاوا بولنے کی ویڈیو وائرل

Published On 09 March,2024 12:17 pm

کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں کینگروز کے جتھے کی گالف کورس پر دھاوا بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں سیکڑوں کینگروز اچانک گالف کورس میں بن بلائے مہمانوں کی طرح آگئے جنہیں دیکھ کر کھلاڑی بھی حیران رہ گئے۔

گالف کورس میں موجود کھلاڑیوں نے میدان چھوڑ کر ویڈیو بنا لی۔

ویڈیو بنانے والے اسٹیفن روشے نے کہا کہ کینگروز کے آتے ہی تمام کھلاڑی بھاگنے لگ گئے تھے اور میں نے کہا کہ برائے مہربانی میری گالف کی بال پر کھڑے نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 2021 میں گالف کلب میں کینگروز کی آمد سے بھگدڑ مچ گئی تھی، عوامی احتجاج کے بعد کلب انتظامیہ نے گالف کورس میں باڑ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔