کیلیفورنیا :(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاپتہ ہونے والا کتا اپنے گھر سے دو ہزار میل تقریباً ایک سال بعد مالکان کو مل گیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق مشی گن کی وسط مغربی ریاست میں ہارپر ووڈس کے قریب ایک رہائشی کی طرف سے آوارہ کتے کی اطلاع کے بعد پولیس نے مشکا نامی ٹیریر مکس کو اٹھایا اور اسے جانوروں کی پناہ گاہ میں لے گئی، یہ کتا گذشتہ برس جولائی میں غائب ہو گیا تھا۔
’گراس پوائنٹ اینیمل اڈاپشن سوسائٹی (جی پاس) کے عملے نے دیکھا کہ کتے کے گلے کے گرد ایک مائیکروچپ ہے، جس نے اس کے مالکان کی شناخت 23 سو میل دور سان ڈیاگو میں کی، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس نے اتنا طویل سفر کیسے طے کیا۔
واضح رہے مالک مہریڈ ہومن اور اس کا خاندان مڈ ویسٹرن شہر منیاپولس میں مشکا کے ملنے کے وقت چھٹیوں پر تھے، انہیں پناہ گاہ تک پہنچنے میں میں 10 گھنٹے لگے۔