جسم پر ہزاروں ٹیومرز رکھنے والی عجیب الخلقت خاتون

Published On 04 April,2024 12:55 pm

لندن:(ویب ڈیسک)ہزاروں میل سفر کرکے برطانیہ علاج کیلئے آنے والی عجیب الخلقت خاتون جس کے چہرے اور جسم پر سینکڑوں ٹیومرز ہیں۔

چرمین شہاڈیو کی عمر 42 سال ہے، وہ چہرے اور جسم پر ہزاروں ٹیومز کے ساتھ بامشکل اپنی زندگی کے دن پورے کررہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 42سالہ چرمین شہاڈیوکا کہنا ہے کہ میرے چہرے اور جسم پر ہزاروں ایسے بدنما چھوٹے بڑے ٹیومرز ہیں، ان ٹیومرزنے جہاں میرے چہرے کو بگاڑ دیا ہے، ان ٹیومز کی وجہ سے مجھے کھانے پینے ، سونے ، دیکھنے ، سننے، بات کرنے اور سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

چرمین  کہتی ہے کہ ان ٹیومرز نےنہ صرف میرے ناک، ہاتھوں کی بناؤٹ، جسم کو بدنما بنا دیا ہے بلکہ جب میں منہ کھولتی ہوں یا بات کرتی ہوں تو تب بھی مجھے شدید اذیت سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ اکثر لوگ میری اسے موذی بیماری کی وجہ سے  مجھ سے نفرت اور ناگواری کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز نے میرے چہرے کی مختلف اوقات میں سینکڑوں بار سرجریزکی تجویز دی ہے ، ڈاکٹر کی اس تجویز کے بعد مجھے چہرے اور جسم کی سرجریز کرانے سے شدید خوف محسوس ہورہاہے۔

واضح رہے 42سالہ چرمین شہاڈیو این ایف ون نیوفیبراماٹوسس کی موذی امراض میں مبتلا ہے جو کسی بھی انسان پر حملہ آورہو کر پورے جسم کو ٹیومز سے بھر دیتی ہے۔