لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے ملک میں ہونے والے سائبر حملوں کا الزام چین پر لگا دیا۔
نائب برطانوی وزیراعظم اولیور ڈاؤڈن نے کہا کہ چینی حکومت سے وابستہ کرداروں نے جمہوری اداروں اور ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا، برطانیہ سائبر حملے روکنے کیلئے کچھ بھی کرنے سے نہیں رکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو چینی شخصیات اور چینی حکومت سے وابستہ پی ٹی گروپ پر بھی پابندیاں لگا دی گئی، سائبر حملے اگست 2021 میں الیکٹورل کمیشن پر کئے گئے۔
سائبر حملوں میں 40 ملین ووٹر اور 43 انفرادی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے اراکین پارلیمنٹ اور لارڈز کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی ۔