کوئنز لینڈ: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی خاتون نے 40 دن تک صرف کینو کا جوس پی کر گزارا کرنے کا تجربہ لوگوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون این اوسبورن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 40 دن تک صرف کینو کا جوس پی کر گزارا کرنے کا تجربہ شیئر کیا جسے سوشل میڈیا صارفین میں خصوصی توجہ ملی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرا یہ تجربہ زبردست رہا اور میں نے اس تجربے کی وجہ سے بہت سارے جذباتی، جسمانی اور روحانی فوائد حاصل کئے ہیں۔
این اوسبورن کا کہنا تھا کہ مجھے اس تجربے کے ذریعے پھلوں کی مزید اہمیت اور فوائد معلوم ہوئے۔