نیودہلی :(ویب ڈیسک ) چاول تو آپ نے زرد رنگ یا رنگ برنگے انداز میں بنتے ہوئے دیکھے ہوں گے تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی پوسٹ وائرل ہے جس میں ایک فوڈ وی لوگر نے نیلے رنگ میں گھی چاول بنا ڈالے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پراتیما پرادھان نامی فوڈ ویلوگر نے نیلے رنگ کے گھی والے چاول بنانے کی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ پراتیما پرادھان سب سے پہلے کوئل بوٹی کی پتیوں کو دھوتی ہیں اور پھر ایک کپ چاول ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر بھگوتی ہیں اور اس میں کوئل بوٹی کی پتیاں ڈالتی ہیں۔
پھر دوسرے برتن میں وہ گھی گرم کرتی ہیں اور اُن میں مصالحے، تیز پتہ، کاجو، کشمش، کٹی ہوئی پیاز اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈالتی ہیں اور کچھ سیکنڈ بعد اس میں وہ نیلے رنگ کے ابلے ہوئے چاول ڈال دیتی ہیں۔
آخر میں جو ڈِش تیار ہوتی ہے وہ گھی اور مصالحوں میں تیار شدہ نیلے رنگ کے چاول ہوتے ہیں۔
واضح رہے چاول کی ویڈٰیو شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ، کچھ اسے منفرد ریسیپی اور کچھ اسے سستی شہرت کے حصول کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔