یو کرینی 98سالہ باہمت خاتون جس نے اہل خانہ سے ملنے کیلئے کئی روز تک سفر کیا

یو کرینی 98سالہ باہمت خاتون جس نے اہل خانہ سے ملنے کیلئے کئی روز تک سفر کیا

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق لیڈیا سٹی پینونا لومیکووسکا اور ان کے اہل خانہ نے مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں فرنٹ لائن پر واقع گاؤں اوچیریٹائن میں روسی فوج کے داخل ہونے اور وہاں شدید لڑائی شروع ہونے کے بعد علاقے کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

روسی فوج یہاں اسلحے کی کمی کا شکار یوکرینی فوج کو توپ خانے، ڈرونز اور بموں سے نشانہ بنا رہی ہے اور اس علاقے میں پیش قدمی کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہائشی علاقے کی نیشنل پولیس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں لومیکووسکا نے کہا کہ میں جب بیدار ہوئی تو چاروں طرف سے گولیوں سے گھری ہوئی تھی، یہ بہت خوفناک منظر تھا۔‘

روانگی کے وقت افراتفری کے دوران لومیکووسکا اپنے بیٹے اور دو بہوؤں سے الگ ہو گئی جن میں ایک اولہا لومیکووسکا بھی شامل ہیں جو چند روز قبل ہی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھی۔

حملے کے بعد لیڈیا کے خاندان کے نوجوان افراد نے پیچھے کا راستہ اختیار کیا، تاہم وہ مرکزی سڑک پر رہنا چاہتی تھیں، ہاتھ میں چھڑی لیے وہ سارا دن کچھ کھائے پیئے بغیر پیدل چلتی رہیں تاکہ یوکرینی فوج کے زیرکنٹرول علاقے تک پہنچ سکیں۔