ٹوکیو:(ویب ڈیسک ) جاپان میں اگست کے مہینے میں بھوت بنگلے بنانے اور لوگوں کو ڈرانےکی صدیوں پرانی دلچسپ وعجیب راویت آج بھی قائم ہے۔
جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگوں کو ڈرانے کی صدیوں پرانی روایت کمزور دل افراد کیلئے نہیں ہے، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے تھیم پارک کے بھوت بنگلے میں جو بھی تجربے کیلئے آتا ہے وہ مایوس نہیں ہوتا۔
بھوت بنگلے میں آنے والی دو خواتین آرٹسٹ ماستو اورناروُسے کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈراؤنی فلمیں بہت پسند ہیں اورہم ہمیشہ سے تھیم پارک کے مداح رہے ہیں،اس لیے اس پارک میں بھوت بنگلہ بنایا ہے تاکہ اس سال کچھ نیا کیا جاسکے۔
ماستو اورناروُسے نے مزید کہا کہ بھوت بنگلے کا ماحول اس طرح کا ہوتا ہے کہ وہ آنے والے کے دلوں میں خوف بٹھا دیتا ہے، جب ہم یہاں آتے ہیں تو خوف کی وجہ سے پسینے میں شرابور ہو جاتے ہیں۔