ٹوکیو:(ویب ڈیسک ) جاپان کے 89 سالہ تومی جی سوزوکی نے ریٹائرمنٹ کے بعد کوڈنگ شروع کی اور وہ عمر رسیدہ افراد کے لیے اب تک 11 ایپس بنا چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تومی جی سوزوکی کا کہنا تھا کہ کہ اگر میں کسی نوجوان کو عمررسیدہ کے بارے میں اپیس بنانے کا کہتا تو وہ شاید بے کار ثابت ہوتی کیونکہ وہ عمررسیدہ افراد کے تلخ تجربات سے ابھی گزرے نہیں ہیں، ایک نوجوان کتنی بھی ریسرچ اور کوشش کر لے لیکن وہ اس سب کے باوجود بزرگوں کی ضروریات اور توقعات کو نہیں سمجھ سکتے۔
تومی کا کہنا تھا کہ یہ وہ سوچ تھی جس نے ریٹائرمنت کی اس عمر میں اسے ہم جیسے عمررسیدہ کیلئے کچھ نیا کرنے پر مجبور کیا،میری ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ ہم بزرگوں کو بھی عمر کے ہر حصہ میں اپنی استعداد کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تکینکی مہارت کا سہارا لینے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا سہارا لیا، جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ میں بھی نئی چیزیں اور اپیلی کیشن بنا سکتا ہوں، میری اپیس کی مدد سے بزرگ اپنے جسم کے مختلف اعضا کا معائنہ، ایک دن میں کتنا پیدل سفر کرنے سمیت مختلف ذاتی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔