جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ، گھروں سے نکل آئے

Published On 02 April,2024 07:40 am

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز جاپان کے شہر کوجی سے 7 کلومیٹر دور تھا جبکہ گہرائی 73 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جاپانی کوہ پیما مرکز کے مطابق 6.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیے جانے کے 8 منٹ بعد آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔