برلن :(ویب ڈیسک ) جرمنی کے شہر برلن میں یورپ کا سب سے اونچا جھولانصب کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھولا کی اونچائی120میٹر ہے جو 40 منزلہ ہوٹل کی ایک چھت پر نصب کیا گیا ہے، مقامی لوگ اور سیاح اس جھولے کے ذریعے شہر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
جھولا بیٹھے والوں کو 120 میٹر اونچائی پر لے جاتا ہے اورشہر کے اطراف کے خوبصورت نظاروں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوکٹوریہ ووئگٹ کا کہنا تھا کہ عام طور پر جب آپ برلن آتے ہیں تو آپ کو ٹی وی ٹاور کے اوپر جانا پڑاہے جہاں آپ کو شہر کا نظارہ کرنا پڑتا ہے ، لیکن آپ کو جھولے کے درمیان رہنا خاصا مشکل لگتا ہے ، جھولے میں بیٹھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ ہوا میں اڑ رہے ہیں ۔
ایک اور خاتون وینڈی سورس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اتنی اونچائی پر آپ کو جھولا لینا خاصا سنسنی خیز لگتا ہے،آپ جھولا جھولنے کے دوران واہ واہ کرتے رہ جاتے ہیں، لیکن یہ جھولا کمزور دل انسان کو نہیں لینا چاہیے، جو اس کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔