کراچی: (دنیا نیوز) جرمن انڈسٹری اینڈ کامرس پاکستان ڈیسک کے ذریعے پاکستان میں جرمن قونصل خانے کے تحت بزنس نیٹ ورکنگ سیریز کا آغاز ہو گیا۔
اس سلسلے میں ہونے والی ایک نشست اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئی، اے ایچ کے اراکین، سٹیک ہولڈرز سمیت پاکستان میں کاروبار کرنے والی جرمن کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمن کاروباری اداروں کی کاروباری اخلاقیات بہت مضبوط ہیں، جرمن مصنوعات کا وہی معیار ملتا ہے جس کا جرمن کمپنیاں وعدہ کرتی ہیں۔
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹرروڈیگر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی مستقبل میں بہتر تجارتی تعلقات کے ذریعے تجارتی حجم بڑھا سکتے ہیں، جرمنی کو ہر سال 4 لاکھ سے زائد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہراور تجربہ کاروں کی ضرورت ہے۔
سی ای او ایچ کے نے کہا کہ لوگوں کو روزگار کیلئے درکار صلاحیت کے قابل بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر نئی طرح کی سکلز سکھائی جاتی ہیں۔