سعودی جوڑا منگنی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے سمندر کی گہرائی میں پہنچ گیا

Published On 13 October,2024 06:16 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) شادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے اب مسلمان جوڑے بھی مغربیوں کے نقش قدم پر چلنے لگے۔

حال ہی میں ایک سعودی غوطہ خور جوڑے نے سمندر کی گہرائی میں جا کر منگنی کی رسم ادا کی جس پر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق حسن ابو العلا اور یاسمین دفتر دار نامی سعودی غوطہ خور جوڑے نے بحیرہ احمر میں سمندر کی گہرائی میں منگنی کی۔

العربیہ کے مطابق جوڑے نے منگنی کو یادگار اور منفرد بنانے کے لیے ایک زیر آب مقام پر ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں، اس موقع پر ان کے دوستوں نے عرب روایات کے مطابق مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔

سعودی جوڑے کی منفرد انداز میں منگنی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔