اتر پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں کارکن نے سیاست دان کو روک کر ان اسے اپنے لئے دلہن ڈھونڈنے کی درخواست کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں چرکھری کے ایم ایل اے برج بھوشن راجپوت سفر کر رہے تھے جب وہ مہوبہ میں پٹرول پمپ پر ایندھن بھرنے کیلئے رکے تو اس کے بعد اکھلیندر کھرے نے بی جے پی کے ایم ایل اے سے ایک درخواست کے ساتھ رابطہ کیا جس کی راجپوت نے توقع نہیں کی تھی۔
ایم ایل اے کو موصول والی ہونے درخواست میں دلہن کو تلاش کرنے میں مدد کی التجا کی گئی اور کہا کہ میں نے آپ کو ووٹ دیا ہے۔
وائرل کلپ میں پٹرول پمپ کا ملازم راجپوت سے دلہن تلاش کرنے میں مدد کرنے کو کہتا ہے اور جب ایم ایل اے نے اس کی عمر کے بارے میں پوچھا تو کارکن نے جواب دیا کہ وہ جلد ہی 44 سال کا ہو جائے گا۔
راجپوت پوچھتے ہیں کہ تم نے مجھے ہی اس کام کیلئے کیوں چُنا؟ تو کارکن بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہتا ہے کہ ’میں نے آپ کو ووٹ دیا ہے‘، جس پرایم ایل اے برج بھوشن راجپوت نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے تو اب مجھے تمہاری شادی کرانی ہی پڑے گی، کیا تم نے کسی اور سے پوچھا ہے۔
بعدازاں برج بھوشن راجپوت نے کارکن کو یقین دلایا کہ اسے وہ دلہن جلد مل جائے گی جس سے وہ شادی کرنا چاہتا ہے۔