پاکستانی 6 سالہ محمد ابراہیم نے مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کردیا

Published On 03 December,2024 10:43 pm

نیویارک:(ویب ڈیسک ) پاکستان کے 6 سالہ محمد ابراہیم کا بڑا کارنامہ، مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

کراچی کے محمد ابراہیم گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین مارشل آرٹس کھلاڑی بن گئے،ابراہیم نے ایک منٹ میں مارشل آرٹس ککس کے ذریعے 45 بوتلوں کے ڈھکن کھولے۔

خیال رہے کہ 6 سالہ محمد ابراہیم مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کے صاحبزادے ہیں۔

ابراہیم کے ریکارڈ کی تفصیلات گنیزورلڈ ریکارڈ نے ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں ، گنیز ورلڈ ریکارڈز نے محمد ابراہیم کا یہ ریکارڈ نیو کیٹیگری میں منظور کیا ہے۔