پیراگے:(ویب ڈیسک ) برڈی نیچر پارک میں آبی علاقوں کو بحال کرنے کا ایک منصوبہ 2018 میں شروع ہوا تھا لیکن حکام کو تمام مستند اجازت نامے حاصل کرنے اور آخر کار ضروری ڈیموں کی تعمیر شروع کرنے میں برسوں لگ گئے۔
علاقے کی آبی زمینوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے درکار ڈیموں کی لاگت کا تخمینہ لگ بھگ 30 ملین چیک کراؤنز لگایا گیا تھا۔
تاہم محنتی سگ آبیوں کے گروہ کی بدولت حکومت کو اب ایک پیسہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
برڈی نیچر پارک کے علاقے کی نگرانی کرنے والے ماہرین ماحولیات نے حال ہی میں اطلاع دی کہ کچھ سگ آبیوں نے درست علاقوں میں فعال ڈیم بنانے میں صرف دو دن کا وقت لیا اور ہم انسان پریشانی سے بچ گئے۔