دولہا سے واٹس ایپ پر گفتگو کے بعد دلہن کا شادی سے انکار

Published On 12 February,2025 09:20 am

مہاراشٹرا: (ویب ڈیسک) بھارت میں دولہے سے واٹس ایپ پر گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کرنے والے دولہے کی جانب سے سسر کے تحائف پر ناراضی کا اظہار کرنے کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کی۔

ریڈٹ پر ایک صارف نے جوڑے کے درمیان ہونے والی واٹس گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کئے جس سے آن لائن بحث چھڑ گئی۔

ریڈٹ پوسٹ میں چیٹ دکھائی گئی ہے جس میں یو پی ایس سی کے خواہشمند دولہا نے اپنے مستقبل کے سسر کی طرف سے دیئے گئے تحائف کو پسند نہ کرنے کی شکایت کی، تحائف پر اس کے عدم اطمینان نے دلہن کو مایوس کر دیا جس کے نتیجے میں دلہن نے شادی منسوخ کر دی۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ وہ ایک استاد ہیں اور یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ میری بہن بھی سرکاری ملازم ہے ہماری قوم کا بھلا ہو۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دلہن اور اس کے اہلخانہ کی تعریف کی ہے اور لکھا کہ یہ دلہن کیلئے راحت کا لمحہ ہے کہ وہ بچ گئی، ایک صارف نے لکھا کہ ’میں یہ نہیں بتا سکتا کہ میں اس کے کمنٹس پڑھ کر کتنا خوش ہوں‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ دلہن نے بہترین فیصلہ کیا ہے۔