ٹوکیو: (ویب ڈیسک) سکیٹ بورڈ پر سوار ایک باصلاحیت جاپانی کتے نے 40 افراد کی ٹانگوں سے بنی سرنگ سے گزر کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ایک باصلاحیت کتے نے سکیٹ بورڈ پر سوار ہو کر انسانی سرنگ (انسانوں کی ٹانگوں کے نیچی) سے گزرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
گنیزورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ انسانی سرنگ 40 افراد پر مشتمل تھی جو اپنی ٹانگیں پھیلائے کھڑے تھے، یہ حیرت انگیز کارنامہ جاپانی ڈاگ ٹرینر ساتومی آسانو کے کوکر اسپینیئل نسل کے کتے کوڈا نے انجام دیا ہے۔
کوڈا نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر اسکا ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 2017 میں جاپانی کتے ڈائی چن نے 33 افراد کے ذریعے بنا رکھا تھا۔
پیشہ ور ڈاگ ٹرینر ساتومی آسانو نے بتایا کہ وہ مثبت رویے کے ذریعے کتوں کو تربیت دینے پر یقین رکھتی ہیں اور کتوں کے مالکان کو سزا یا دیگر منفی طریقوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔