پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے تھانا یکہ توت میں طلباء کے خلاف ٹیچر نے درخواست جمع کرا دی۔
خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں طلباء کی جانب سے استاد کو ہراساں کرنے کا منفرد واقعہ سامنے آیا تھا، متاثرہ استاد نے کہا تھا کہ طلباء مجھ پر آوازیں کستے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔
ٹیچر کا کہنا ہے کہ پولیس نے طلباء کے والدین کو بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی تھی، پولیس کے مطابق طلباء کو سمجھا سکتے ہیں لیکن ان پر سخت کارروائی نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب ٹیچر کا کہنا ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کر پاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور سکول میں کردے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔