مائیکرو چپ نے 10 برس سے لاپتا بلی کا سراغ لگا دیا

Published On 24 November,2025 09:51 am

نیوجرسی: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی میں دس سال قبل لاپتا ہونے والی بلی کو اس میں نصب شدہ مائیکرو چپ نے دوبارہ اس کے اصل خاندان تک پہنچا دیا۔

ریاست نیو جرسی کے مونٹ کلیر ٹاؤن شپ اینیمل شیلٹر کے مطابق یہ بلی حال ہی میں ایک آوارہ جانور کے طور پر شیلٹر لائی گئی تھی جہاں معمول کے مطابق اس کی مائیکرو چپ سکین کی گئی۔

سکین کے بعد معلوم ہوا کہ بلی کا اندراج ایک ایسے خاندان کے نام پر ہے جن کا پالتو جانور گزشتہ ایک دہائی سے گم ہے۔

شیلٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً دس سال پہلے اس خاندان نے شیلٹر سے دو بلی کے بچے گود لیے تھے لیکن چند روز بعد ان میں سے ایک بچہ کھڑکی سے باہر نکل کرغائب ہو گیا تھا گھر والوں نے اسے بہت ڈھونڈا مگر کوئی سراغ نہ ملا۔

اینیمل شیلٹر نے بلی اور اس کے خاندان کی برسوں بعد ہونے والی خوشگوار ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ہیں۔