اترپردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں دلہن نے سسرال پہنچنے کے 20 منٹ بعد ہی شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے دیوریا میں نوجوان کی شادی سلیم پور نگر پنچائیت کی لڑکی کے ساتھ طے ہوئی تھی، شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی اور تمام رسومات انجام دی گئیں۔
شادی کے بعد دلہن سسرال پہنچی جہاں خاندان اور محلے کی خواتین نے روایتی چہرہ دکھانے کی تقریب شروع کی، رسومات کے دوران دلہن اچانک اٹھی اور کہا کہ اسے اپنے والدین کو بلانا ہے، جب دلہن سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے کہا کہ وہ سسرال کے ساتھ نہیں رہے گی اور فوری میکے واپس جانا چاہتی ہے۔
شوہر اور گھر والوں نے تسلی دینے اور سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے رکنے سے صاف انکار کر دیا جلد ہی دلہن کے گھر والے بھی آگئے، انہوں نے بھی سمجھایا لیکن سسرال والوں کے رویے کا کہہ کر وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔
کشیدگی بڑھنے پر پنچائیت بلائی گئی جو تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی بالآخر دونوں خاندان باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے پر راضی ہوگئے اور دلہن اہلخانہ کے ساتھ روانہ ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ہمارے نوٹس میں آیا لیکن کسی نے شکایت درج نہیں کرائی اور پنچائیت میں ہی باہمی رضامندی سے دولہا، دلہن الگ ہوگئے۔



