شہرِ قائد میں بس ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو وائرل

شہرِ قائد میں بس ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو وائرل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی۔

ٹریفک پولیس حکام نے کم عمر بچے کے بس چلانے کی تصاویر میڈیا پر چلنے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔

بس مالک کو کراچی کا دوسرا بڑا چالان جاری کیا گیا ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں 11 سے 12 سالہ بچہ ڈیفنس کی سڑک پر مسافر بس چلارہا تھا،ٹریفک پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر نکال کرجرمانہ کیا۔

واضح رہے کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے کا بڑا جرمانہ کیا گیا تھا۔