بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک بچے نے نمائش کے دوران انتہائی قیمتی سونے تاج حادثاتی طور پر توڑ دیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق دو کلو وزنی گولڈن فینکس کراؤن کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھی۔ نوجوان اپنے گھر والوں کے ساتھ نمائش میں گیا تھا جہاں غیر ارادی طور پر تاج سے ٹکرایا اور تاج ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔
واقعے کی تفصیلات سے ژینگ کائیے نامی ایک انفلوئنسر (1 کروڑ 36 لاکھ فالوورز) نے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ یہ تاج ان کے شوہر نے شادی کے تحفے کے طور پر بنایا تھا۔
— Massimo (@Rainmaker1973) December 17, 2025
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ اپنی والدہ کے ساتھ تاج کو دیکھنے آتا ہے، جب وہ حفاظتی کیس کو صاف کرنے کے لیے چھوتا ہے تو وہ الٹ جاتا ہے اور تاج گِر کر ٹوٹ جاتا ہے۔
ژینگ کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت مایوس تھے، یہ تاج ان کے محبت کی نشانی تھی جو ان کے لیے بہت معنی رکھتی تھی، جوڑے کا یہ بھی خیال تھا کہ یہ واقعہ ان کی شادی کے لیے بد شگنی کا سبب بنے گا۔



